وشو
ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے سپریم کورٹ کی طرف سے بابری مسجد-رام جنم بھومی
کا تنازعہ باہمی بات چیت حل کرنے کی تجویز کو درکنار کرتے ہوئے آج کہا کہ
حکومت کو اجودھیا میں رام مندر بنوانے کیلئے اب پارلیمنٹ سے قانون بنانے کی
کوشش شروع کرنی چاہیے۔وی ایچ پی نے اترپردیش اسمبلی الیکشن میں
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی
اکثریتی جیت کو اپنے نظریات کی جیت قرار دیتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کے
لیے نئی تحریک کا بھی اعلان کیا۔وی ایچ پی اس کیلئے ملک میں عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے موسم گرما میں
تقریبا پانچ ہزار تحصیلوں / تعلقہ میں رام مندر کی تعمیر کا سنکلپ آندولن
شروع کرے گا۔